سردی میں کھانسی کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر

سردی میں کھانسی کی شکایات بڑھتی ہیں، احتیاطی تدابیر اور قدرتی غذائیں استعمال کر کے بچاؤ ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردی کے موسم میں کھانسی کی شکایات میں اضافہ ہوجاتا ہے، اسپتالوں اور کلینکس میں سانس، گلے اور کھانسی کے مریض بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سردی کا موسم وائرس اور بیکٹیریا کے لیے سازگار ہوتا ہے اور جسم کا مدافعتی نظام کمزور پڑتا ہے۔

سردیوں میں کھانسی کی وجوہات میں خشک اور ٹھنڈی ہوا شامل ہے جو گلے کی جھلی کو متاثر کرتی ہے، کم نمی سے گلا جلدی خشک ہوجاتا ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ بھی ایک وجہ ہے کیونکہ سردیوں میں لوگ زیادہ وقت بند کمروں میں گزارتے ہیں۔

کھانسی سے بچنے کے لیے گلے کو نم رکھنے اور زیادہ پانی پینے کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹھنڈی ہوا سے بچاؤ کے لیے مفلر یا ماسک کا استعمال کریں۔ گھر میں نمی برقرار رکھنے کے لیے ہومیڈیفائر یا پانی کا برتن رکھیں۔

کھانسی میں شہد، لیموں، ادرک، اور گرم دودھ کا استعمال مفید ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اگر کھانسی دو ہفتے سے زیادہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، کیونکہ یہ کسی بڑی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں