ٹویوٹا پاکستان نے فورچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ کی کمی کا اعلان کر دیا

ٹویوٹا پاکستان نے فورچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے، جو محدود مدت کے لیے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ٹویوٹا پاکستان نے اپنی مشہور ایس یو وی فورچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے کی خصوصی کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشکش کمپنی کے 35 سال مکمل ہونے کے موقع پر محدود مدت کے لیے دی گئی ہے۔

فورچیونر G کی نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پہلے یہ 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی۔ فورچیونر V کی قیمت بھی کم کر کے 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایتی قیمتیں محدود اسٹاک کے لیے ہیں اور آفر مخصوص مدت تک جاری رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں