چین کے بھارتی سرحد پر مبینہ روبوٹ تعیناتی کا دعویٰ، ویڈیو وائرل، سرکاری تصدیق نہیں۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے بھارت سے ملحقہ سرحد پر روبوٹ تعینات کر دیے ہیں۔ ویڈیو میں ایک روبوٹ نما چیز کو سنگلاخ پہاڑی علاقے میں گشت کرتے دکھایا گیا ہے، جہاں انسانی گشت مشکل ہوتا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ روبوٹ نگرانی کے مقاصد کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ تاہم بھارت یا چین کی جانب سے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ماہرین کے مطابق جدید جنگ میں ڈرونز، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی فوجیوں کی حفاظت کے لیے روبوٹک سپاہی تیار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین 2020 میں گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپوں کا ذکر کر رہے ہیں اور سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا آئندہ جنگیں روبوٹ بمقابلہ انسان ہو سکتی ہیں؟















