جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں اہم عدالتی پیش رفت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کیس میں جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کررہے ہیں۔

سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ بعد میں اس پر غور کریں گے۔

عدالت نے ایچ ای سی سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

دیگر متعلقہ خبریں