بلوچستان میں نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، قرآن مجید کی تعلیم اور کمپیوٹر ایجوکیشن شامل کی جائے گی۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآن مجید اور ترجمہ قرآن مجید کو نصاب کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے گا۔
چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتابیں متعارف کرائی جائیں گی۔
سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے چھٹی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ نصابی کتب بھی تیار کی گئی ہیں۔















