اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی، اسلام آباد میں سرد موسم متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سردی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ دسمبر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع، گلگت بلتستان اور کشمیر میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں