فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن جنک فوڈ پلان کے باعث چل بسے

روس کے فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن جنک فوڈ ڈائٹ پلان کے باعث چل بسے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

روس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کے 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن وزن بڑھانے کے لیے جنک فوڈ پر مبنی ڈائٹ پلان کے سبب یکم نومبر کو چل بسے۔ نویانزن نے وزن میں اضافے کے لیے 10 ہزار کیلوریز یومیہ کا پلان بنایا تھا، جس میں پیسٹری، کیک، برگر اور دیگر ہائی کیلوریز اسنیکس شامل تھے۔

ایک مہینے میں دمتری کا وزن 13 کلوگرام بڑھ کر 105 کلوگرام ہو گیا۔ آخری انسٹاگرام پوسٹ میں دمتری نے اپنی طبیعت خرابی کا ذکر کیا تھا۔

طبی ماہرین کے مطابق نویانزن کی موت کا سبب ہائی کیلوریز ڈائٹ پلان تھا جو ان کے دل کو متاثر کر گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں