فلم ‘نیلوفر’ میں ماہرہ اور فواد کی شاندار کارکردگی، شائقین کا زبردست ردعمل۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان نے فلم ‘نیلوفر’ کے ذریعے ایک بار پھر شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن سینما گھروں میں خوب رونق پیدا کی۔
فلم کی جذباتی اور منفرد کہانی نے پہلے دن ہی شائقین کو سینما گھروں کی طرف کھینچ لیا، اور شہری صبح سے ہی ٹکٹوں کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔
‘نیلوفر’ میں ماہرہ خان نے ایک نابینا لڑکی کا حساس کردار ادا کیا ہے جبکہ فواد خان ایک سنجیدہ رائٹر کے روپ میں نظر آئے ہیں۔ ان کے درمیان محبت اور جدوجہد کی کہانی نے فلم بینوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی فلم کے حوالے سے مثبت تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، جہاں مداح ماہرہ خان کی شاندار ادکاری اور فواد خان کی بہترین پرفارمنس کی تعریف کر رہے ہیں۔
فلمی ماہرین کے مطابق ‘نیلوفر’ پاکستانی سینما میں معیاری فلموں کی بحالی کی مثال ہے اور ماہرہ اور فواد کی جوڑی ایک اور باکس آفس کامیابی کے قریب ہے۔















