کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، شہری متاثر

مہنگائی کے دباؤ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، شہری متاثر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مہنگائی کے دباؤ نے کوکنگ آئل کی قیمتوں کو ایک بار پھر بڑھا دیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 16 لٹر کے مختلف گریڈز کے کنستر بھی مہنگے ہوگئے۔ درجہ اول، دوم اور سوم کنستر کی قیمتوں میں بالترتیب 150، 150 اور 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد 5 لٹر کا کوکنگ آئل ڈبا 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے کا ہوگیا ہے۔ درجہ اول 16 لٹر کنستر کی نئی قیمت 8420 روپے سے بڑھ کر 8570 روپے، درجہ دوم کنستر کی قیمت 8150 سے بڑھ کر 8300 روپے اور درجہ سوم کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل کی بڑھتی قیمتیں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ تھوک مارکیٹ میں اضافے کے بعد جلد ہی پرچون سطح پر بھی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں