ایف بی آر کا ڈاکٹروں کے لئے نیا ٹیکس نظام متعارف کرانے کا منصوبہ

ایف بی آر ڈاکٹروں کے لیے نیا ٹیکس نظام لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جبکہ سپر ٹیکس نے کاروبار کو نقصان پہنچایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں 1 لاکھ 50 ہزار رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی جانب سے مجموعی سالانہ ٹیکس کی رقم صرف 20 لاکھ روپے ہے۔ ایف بی آر ڈاکٹر کمیونٹی کے لیے نیا ٹیکس نظام متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس میں اضافے سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سپر ٹیکس نے کاروبار اور ایکسپورٹ پروڈکشن کو بھی متاثر کیا۔ ایف بی آر نے سال کے آخر تک ٹیکس سسٹم کو متوازن بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں متعلقہ نمائندہ تنظیموں اور ٹیکس ماہرین کی رائے بھی لی جا رہی ہے۔ گزشتہ 12 سال سے سپر ٹیکس نے مختلف شعبوں کی ترقی کو متاثر کیا ہے جس پر تحقیق کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف حکام کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے اور سروس سیکٹر کے انکم ٹیکس کا عمومی جائزہ لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں