خیبرپختونخوا میں 955 دہشتگرد ہلاک، رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں رواں سال 955 دہشتگردوں کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا گیا، پولیس رپورٹ جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں رواں سال مختلف کارروائیوں میں 955 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے 423 جبکہ سکیورٹی فورسز نے 532 دہشتگردوں کو مختلف آپریشنز کے دوران ہلاک کیا۔

کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 33 اہم دہشتگرد کمانڈرز بھی مارے گئے جن کا تعلق وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان اور کوہاٹ سے تھا۔

سب سے زیادہ دہشتگرد بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان کے علاقوں میں مارے گئے۔ دیگر علاقوں میں کرم، اورکزئی اور ملاکنڈ شامل ہیں جہاں اہم کمانڈرز سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں