آئی پی پیز معاہدے غیر شفاف، توانائی میں اصلاحات جاری

وزیر توانائی نے آئی پی پیز معاہدوں کی غیر شفافیت کا انکشاف کیا اور توانائی میں اصلاحات کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ماضی میں آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے، جبکہ موجودہ حکومت نے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی ہیں۔ پاکستان میں صاف انرجی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ توانائی کے شعبے میں پہلی بار مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ اصلاحات کی گئی ہیں۔

اویس لغاری نے بتایا کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش جاری ہے اور حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی لاگت کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 19 ہزار میگاواٹ سولر بجلی پیدا ہو رہی ہے اور توانائی کے شعبے کے لیے پہلی مرتبہ مستقبل کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ توانائی کے شعبے میں نجکاری کا عمل بھی اصلاحات کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں