ہائی ویز پر نیلے اور سبز سائنز کا استعمال 1968 کے ویانا کنونشن کا نتیجہ ہے، جو دیکھنے میں آسان اور دیرپا ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی شاہراہوں پر سفر کرتے وقت نیلے اور سبز رنگ کے ٹریفک سائنز اکثر نظر آتے ہیں جو مختلف مقامات کی سمت اور فاصلے کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ان رنگوں کے انتخاب کی وجہ ایک دلچسپ تاریخی پس منظر رکھتی ہے۔
1968 میں ویانا کنونشن آن روڈ ٹریفک کے تحت کئی ممالک نے روڈ سیفٹی کے قوانین کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی۔ اس کنونشن نے ہائی ویز کے ٹریفک سائنز کے لیے نیلے یا سبز رنگ اختیار کرنے کی اجازت دی۔
عالمی سطح پر، کچھ ممالک جیسے جرمنی اور فرانس نیلے سائنز استعمال کرتے ہیں جبکہ امریکا اور سویڈن سبز سائنز کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان میں دونوں رنگ استعمال کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ دیکھنے میں آسان ہیں اور ان کی رنگت جلد ماند نہیں پڑتی۔















