بلوچستان کے سرد علاقوں میں اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے، جبکہ خیبر پختونخوا میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے سرکاری اسکول ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے۔ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہوگا۔
دوسری جانب، خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تمام اسکول اب صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔
یہ فیصلہ دھند کے باعث ہونے والے حادثے کے بعد کیا گیا، جس میں اسکول وین اور ٹرک کے تصادم سے 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔
ادھر کاغان کے بازار میں آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ایک ہوٹل مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔















