کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، ٹریفک خلاف ورزی پر رائیڈرز کو وارننگ جاری۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس نے 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن فوڈ رائیڈرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ مزید 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں بھی ٹریکر کی تنصیب جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹریکرز کا کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا اور اگر کوئی ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے رائیڈرز کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کا کہا ہے، کیونکہ یہ اکثر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔















