لاہور بدترین فضائی آلودگی کا شکار، شہری احتیاط کریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کا مسئلہ برقرار، لاہور میں آلودگی کی شدت سب سے زیادہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا میں آلودگی کا مسئلہ بدستور قائم ہے۔ آج لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 444 پارٹیکولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق فیصل آباد میں 344 اور گوجرانوالہ میں 315 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں 220، گوجرانوالہ میں 495 اور فیصل آباد میں 435 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ صحت کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں