مریم نواز کا بیواؤں کے قبضہ کیس فوری حل کرنے کی ہدایت

مریم نواز نے بیواؤں کے قبضہ کیس کے فوری حل کی ہدایت دی، ناجائز قبضے کے خلاف روزانہ مانیٹرنگ ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بے سہارا بیواؤں کے قبضہ کیس کے فوری حل کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے آرڈیننس 2025ء کے مکمل نفاذ کی ہدایت دیتے ہوئے ناجائز قبضے کے خلاف روزانہ مانیٹرنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ DRC اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔

پنجاب بھر میں ناجائز قبضے کے خلاف فوری اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے کے لئے مساجد میں اعلانات کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قبضے کے متعلق درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ گجرات، لیہ، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں جلد حل نہ ہونے والے کیسز پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ناجائز قبضہ کیس کے فوری حل سے عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ اجلاس منعقد کریں اور وہ خود بھی مانیٹرنگ کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں