موٹروے ایم ون شدید دھند کے باعث بند، حدنگاہ کم ہونے سے حادثات کا خدشہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث ٹول پلازہ سے صوابی ٹول پلازہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے سبب حدنگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس سے ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ دھند کم ہونے پر موٹروے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی موٹروے ایم ون کو اسی وجہ سے بند کرنا پڑا تھا۔
ادھر ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی آلودگی برقرار ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔















