لاہور میں ڈاکٹروں نے بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی

لاہور میں ڈاکٹروں نے 3 سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں ڈاکٹروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی۔

جنرل اسپتال لاہور کے ترجمان کے مطابق، بچی کے معدے سے ہیئر پن اینڈو اسکوپی کے ذریعے نکالی گئی، جسے ڈاکٹر حوریہ رحمان نے انجام دیا۔

پروفیسر شاہد، پروفیسر فریاد اور ڈاکٹر حسن سلیمان نے پروسیجر کی نگرانی کی۔

چونگی امر سدھو کی رہائشی 3 سالہ جنت نے کھیلتے ہوئے ہیئر پن نگل لی تھی، جس کے بعد گھر والے اسے اسپتال لائے جہاں ایکسرے میں معدے میں ہیئر پن نظر آئی۔

دیگر متعلقہ خبریں