سردیوں میں جلد کی رنگت خراب ہونے کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر

سردیوں میں جلد کی رنگت کے خراب ہونے کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر ماہرین کا مشورہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرد موسم میں جلد کا رنگ معمول سے زیادہ گہرا اور ماند نظر آنا ایک عام مسئلہ ہے، جس کی بنیادی وجہ خشک موسم اور ہوا میں نمی کی کمی ہے۔

سرد اور خشک ہوا کے باعث جلد اپنی قدرتی نمی کھو دیتی ہے، جبکہ گھروں میں گیس یا بجلی کے ہیٹر کے استعمال سے خشکی مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس صورتحال میں جلد کھردری، بے جان اور قدرے سیاہ دکھائی دینے لگتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ موسمِ سرما میں جلد قدرتی طور بھی متاثر ہوتی ہے جس سے جلد کے ضروری تیل ضائع ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں موجودہ دھبے اور رنگت کی بے ترتیبی، خصوصاً ہاؤپر پگمنٹیشن زیادہ نمایاں محسوس ہوتی ہے۔

دھوپ کی کمی کے باوجود ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ سردیوں میں بھی یو وی شعاعیں پوری طرح متحرک رہتی ہیں۔ انہی شعاعوں کے باعث میلانِن زیادہ فعال ہو کر جلد کو مزید گہرا دکھا سکتا ہے، جبکہ لوگ عموماً سردیوں میں سن اسکرین کے استعمال کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ سرد موسم میں جلد کی خلیاتی تجدید کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے، جس سے مردہ خلیے جلد کی سطح پر جمع ہونے لگتے ہیں اور چہرہ ماند، بے رونق اور کالا دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سردیوں میں باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کریم، نرم ہاتھوں سے چہرے کی صفائی، زیادہ پانی پینا اور دھوپ میں نکلتے وقت سن اسکرین کا استعمال جلد کی رونق برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ زیادہ گرم پانی سے نہانے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ اس سے جلد مزید خشک ہو جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں