امت مسلمہ امتِ واحدہ ہے اور اسلام امت کو جسد واحد قرار دیتا ہے۔مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے فلسطین پر امت مسلمہ کے اتحاد اور صہیونی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

سلہٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کا دعویٰ کیا ہے۔

بنگلا دیش میں ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بنگلا دیش کے مسلمانوں کا ختمِ نبوت کے عقیدے پر وحدت اور یکجہتی کا مظاہرہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں فلسطین کانفرنس ہمارے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، امت مسلمہ امتِ واحدہ ہے اور اسلام امت کو جسد واحد قرار دیتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صہیونیوں نے مسلمانوں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، یہی قبضہ برطانیہ نے برصغیر پر کیا تھا، اور ہمارے اکابر نے طویل جدوجہد کے بعد فرنگی کو یہاں سے نکالا۔

انہوں نے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکہ پر تنقید کی کہ وہ اسے گرفتار کرنے کے بجائے اپنے ساتھ بٹھاتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہو، مگر بمباریاں جاری ہیں، امت مسلمہ بیدار ہے اور پاکستان میں جب ہم نے آواز اٹھائی تو لاکھوں لوگ گھروں سے نکل آئے۔

دیگر متعلقہ خبریں