حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
[اسلام آباد]: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے اضافی ترامیم کی الگ فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔

اگر قومی اسمبلی سے ان ترامیم کی منظوری حاصل ہو گئی تو بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھیجا جائے گا۔ سینیٹ کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے اجلاس ایک روز قبل طلب کر لیا گیا ہے، اور آج شام پانچ بجے سینیٹ کا اجلاس ہوگا۔

حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم شامل کی جا رہی ہیں جبکہ اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں