اسلام آباد میں 12 ارب روپے لاگت سے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل

اسلام آباد میں 12 ارب روپے کی لاگت سے جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کی گنجائش 25 ہزار تماشائیوں کی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں نئے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ اس میگا پروجیکٹ پر تقریباً 12 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ وفاقی دارالحکومت کے اسپورٹس ڈھانچے میں ایک انقلابی اضافہ ہوگا۔

اسٹیڈیم اسلام آباد کے سیکٹر ڈی-12 کے قریب مارگلہ ہلز کے دامن میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس کی نشستوں کی گنجائش 25 ہزار ہوگی اور پچ کا ڈائیامیٹر 148 میٹر ہوگا۔

اسٹیڈیم کا ڈیزائن دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے متاثر ہے اور اس میں تین منزلیں شامل ہیں جن میں نچلا حصہ عام تماشائیوں کے لیے، درمیانی حصہ وی آئی پی اور پریمیئم نشستوں کے لیے جبکہ اوپری حصہ سایہ دار نشستوں پر مشتمل ہوگا۔

یہاں جدید سہولیات میں سب سے نمایاں ’’رِنگ آف فائر‘‘ ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹم ہوگا جو دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر اسٹیڈیم کی چھت کے گرد نصب ہوگا۔ روایتی فلڈ لائٹ ٹاورز کی جگہ یہ نظام یکساں روشنی فراہم کرے گا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسٹیڈیم اسلام آباد کی نئی شناخت بنے گا اور پاکستان کو بڑے بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کے لیے مزید مضبوط کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں