برائن لارا نے عمران خان کے لیے طبی سہولیات کی حمایت کی ہے۔ ان کا بیان سابق کرکٹرز کی عالمی اپیل کا حصہ ہے جو عمران خان کے لیے وقار اور طبی نگہداشت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز: (رائیٹ ناؤ نیوز) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر برائن لارا نے عمران خان کے لیے مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کی عالمی اپیل کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو آزادانہ طبی نگہداشت اور وقار ملنا چاہیے۔
برائن لارا نے انسٹاگرام پر کہا کہ عمران خان کی کرکٹ کے میدان میں چند ملاقاتوں کے باوجود ان کے دل میں احترام قائم رہا۔ انہوں نے عمران خان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
لارا نے مزید کہا کہ وہ سابق بین الاقوامی کپتانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو عمران خان کو طبی سہولت اور وقار دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیاست سے نہیں بلکہ انسانیت سے جڑا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 22 بین الاقوامی کرکٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر عمران خان کو طبی علاج فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان کرکٹرز میں کئی سابق کپتان بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کی صحت کے حوالے سے مختلف اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔












