پاکستان نے ستمبر میں ایل این جی کے لیے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کردیا، پچھلی بار مہنگی بولیاں مسترد کی گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے ایل این جی کے لیے ستمبر میں تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ یہ ٹینڈر 12 سے 16 ستمبر کے ڈلیوری پیریڈ کے لیے ہے اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں۔
بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ موصول ہونے والی بولیاں اسی دن کھولی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلی دو باری بولیاں منہگی ہونے کے باعث مسترد کردی گئی تھیں۔
یہ اقدام پاکستان کی ایل این جی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ بھی ایک چیلنج ہے۔
یاد رہے کہ عالمی قیمتوں کے باعث پاکستان کو پچھلے دو ٹینڈروں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔











