سندھ میں پیپلزپارٹی کی سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ ہو چکا،زرداری ماضی بن چکےہیں،سہیل آفریدی

سندھ میں پی پی پی کے سیاسی اثر و رسوخ کا خاتمہ، عوام نے عمران خان کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کو پاکستانیوں کے حقوق کی جدوجہد قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں سیاسی جاگیرداری کا خاتمہ، عوام نے پی پی پی کے بیانیے کو مسترد کر دیا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو لانگ مارچ عمران خان یا پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے حقوق کے لیے ہے۔ سندھ کو پی پی پی کی سیاسی جاگیر قرار دینے کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

سہیل آفریدی نے دورہ سندھ کے دوران نواب شاہ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ صوبے کا سیاسی منظرنامہ بدل چکا ہے۔ عوام نے عمران خان کی حمایت میں جوش کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی سیاسی اجارہ داری کا تاثر ختم کر دیا ہے۔ زرداری ماضی بن چکے ہیں اور خاندانی سیاست کا دور ختم ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کوئی بھی دھاندلی پی ٹی آئی کو نہیں ہرا سکتی۔ عوامی حمایت کے باعث پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

یاد رہے کہ 2022 میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے لیے رجیم چینج آپریشن کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملکی قرضہ 43 ہزار ارب سے بڑھ کر 97 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں