ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کی پاکستان پر فتح، 7 وکٹوں سے کامیابی

بھارت نے دبئی میں ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، 56 رنز کا ہدف 9 اوورز میں حاصل کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کی پاکستان پر فتح، 7 وکٹوں سے کامیابی

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ویمنز ایشیا کپ 2026 میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے 56 رنز کا ہدف نویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مگر ان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے اوپنرز ہی ڈبل فگر میں پہنچ سکے۔ منیبہ علی نے 13 اور شاول ذوالفقار نے 14 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ہرمن پریت 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ دپتی اور شیفالی نے 12، 12 رنز بنائے۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارت کی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابیاں حاصل کیں اور گروپ اے میں سرفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھارت کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں 17 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں بھارت نے 14 میچز جیتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں