سلمان اکرم راجا کا اعلان کہ عمران خان کی رائے کے بغیر انتظامی عمل میں شامل نہیں ہوں گے، سندھ کے عوام کے حق میں کھڑے ہیں۔
سانگھڑ: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی بانی عمران خان کی رائے کے بغیر انتظامی یونٹ کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔
سانگھڑ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم نے وضاحت کی کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رائے اہم ہے، اس کے بعد ہی کسی عمل میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شامل کیے بغیر بات نہیں ہوگی، ہم سندھ کے عوام اور حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے اسمبلی کی حیثیت کو نا مانتے ہوئے مزید کہا کہ شفاف الیکشن اور عوامی نمائندوں کی شرکت کے بغیر نئے صوبے کا قیام ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کو نہیں مانا اور موجودہ اسمبلی کو فارم 47 اسمبلی قرار دیا ہے۔











