بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 52 پیسے اضافے کا امکان، صارفین پر مالی بوجھ بڑھنے کا خدشہ

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے، جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 52 پیسے اضافے کا امکان، صارفین پر مالی بوجھ بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت آج نیپرا میں سماعت ہو گی۔

درخواست میں ڈیزل کی 50 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے کی 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ لاگت بتائی گئی ہے۔ اسی طرح درآمدی ایل این جی کی پیداواری لاگت 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔

نیپرا آج کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ جون میں بھی 75 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جون 2026 میں فیول چارجز 8.4641 روپے فی یونٹ تھے جبکہ ریفرنس فیول چارجز 7.7138 روپے فی یونٹ تھے۔ نیپرا نے ڈیٹا جانچ پڑتال کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں