آسٹریلیا کی ریکی ٹیم نے لاہور میں کرکٹ انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئندہ ماہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ممکنہ طور پر ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
ریکی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران پی سی بی اور سکیورٹی حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی۔
آئندہ ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ممکنہ طور پر تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔















