ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے کرکٹ میڈیا رائٹس میں بحران

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے میڈیا رائٹس بحران کا شکار، آئی سی سی نئے براڈکاسٹر کی تلاش میں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے میڈیا رائٹس کو بحران کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آئی سی سی کو نئے براڈکاسٹر کی تلاش ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فروری مارچ 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

بھارت کی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی زیر ملکیت JioStar نے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ چار سالہ انڈیا میڈیا رائٹس معاہدے کے بقیہ دو سالوں کے لیے کام نہیں کر سکیں گے، کیونکہ انہیں شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے 2026-29 کے لیے بھارتی میڈیا حقوق کے لیے نئی بولی کا عمل شروع کر دیا ہے، جس میں آئی سی سی تقریباً 2.4 بلین ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے۔

2024-27 کے سائیکل کے لیے آئی سی سی کے میڈیا حقوق 3 بلین ڈالرز کی مالیت کے تھے، جس میں ہر سال مردوں کے بڑے ایونٹس شامل تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں