اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ملاقات، مکہ معاہدے پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ملاقات میں معاہدۂ مکہ پر تبادلہ خیال ہوا، جو خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ملاقات، مکہ معاہدے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے معاہدۂ مکہ اور خطے کی تازہ صورت حال پر گفتگو کی۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کے امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو معاہدۂ مکہ کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ یہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا ہے اور اس کا مقصد خطے میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہی پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ معاہدۂ مکہ کا مقصد خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں