بجلی نرخوں میں اضافہ متوقع، ستمبر سے صارفین کو بڑا بوجھ

ملک بھر کے بجلی صارفین کو رواں ماہ کے بعد ریلیف ختم ہونے کے ساتھ نرخوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کی حتمی منظوری نیپرا دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بجلی نرخوں میں اضافہ متوقع، ستمبر سے صارفین کو بڑا بوجھ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ ریلیف ختم ہونے کے بعد ستمبر سے بجلی کے بلوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 67.17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا جو اگست میں ختم ہو جائے گا۔ اس کے بعد بجلی نرخوں میں اضافہ متوقع ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 23 ارب روپے سے زائد وصولی کے لیے نیپرا سے درخواست کی ہے۔

نئی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں صارفین کو تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم نیپرا کی سماعت کے بعد حتمی رقم طے ہوگی۔

یاد رہے کہ نیپرا نے جون 2026 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے، جو اگست کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں