پاکستان کو ریکارڈ ترسیلات زر موصول، وزیراعظم کا اقتصادی استحکام پر اطمینان

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کو ریکارڈ ترسیلات زر موصول، وزیراعظم کا اقتصادی استحکام پر اطمینان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافی ترسیلات زر کا حصول خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جولائی میں ماہانہ بنیاد پر 4.5 فیصد زیادہ ترسیلات موصول ہوئیں۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے معیشت میں مثبت کردار کو سراہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں اور ان کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترسیلات معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ متحدہ عرب امارات کا ان میں 21.2 فیصد حصہ رہا۔

یاد رہے کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں