تحصیل غازی خیبرپختونخوا کا حصہ، جعلی خبریں بے بنیاد: صوبائی وزیر

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے تحصیل غازی کے وفاق میں شامل کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا، کہا کہ صوبے کی جغرافیائی حیثیت آئینی ترمیم کے بغیر تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحصیل غازی خیبرپختونخوا کا حصہ، جعلی خبریں بے بنیاد: صوبائی وزیر

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ تحصیل غازی کو وفاق میں شامل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

شفیع جان نے وضاحت کی کہ صوبے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے آئینی طریقہ کار ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹیفکیشن کے ذریعے علاقے کی حیثیت نہیں بدلی جاسکتی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جعلی خبروں پر یقین نہ کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کرے گی۔

پشتون تحفظ موومنٹ کی ورکر عصمت رضا شاہجہان نے کہا کہ غازی خیبرپختونخوا کا حصہ ہے اور تربیلا ڈیم صوبے کے خالص پن بجلی منافع کا ذریعہ ہے۔

یاد رہے کہ تربیلا کی موجودہ پیداواری صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ ہے۔ غازی کو پنجاب کے زیرِ تسلط لانا خیبرپختونخوا کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں