نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مکہ دفاعی معاہدے کے نکات شیئر کیے، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے نکات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستونوں سے ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان 7 اگست کو مکہ میں طے پایا۔ یہ معاہدہ تینوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
مکہ معاہدہ کئی برسوں کی مشاورت کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔
یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے جاری کوششوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ معاہدہ ان ممالک کے لیے کھلا ہے جو اس کے اصولوں کی پاسداری کریں گے۔
واضح رہے کہ مکہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔












