چترال میں سیلابی صورتحال بدستور تشویشناک، دریائے چترال کا بہاؤ متاثر

ضلع چترال میں دریا کا بہاؤ متاثر ہونے سے سیلابی صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی ہے جبکہ مقامی آبادی کو نقصان کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چترال میں سیلابی صورتحال بدستور تشویشناک، دریائے چترال کا بہاؤ متاثر

چترال: (رائیٹ ناؤنیوز) ضلع چترال میں سیلابی صورتحال بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ گہرت گول کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گہرت گول میں ملبہ جمع ہونے کے باعث دریائے چترال کا قدرتی بہاؤ متاثر ہوگیا ہے۔ دریا نے عارضی جھیل کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

پانی کی سطح بلند ہونے سے دریائے چترال کے کنارے آباد دیہات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بیری نثار اور گہرت میں دریائی کٹاؤ میں تیزی آگئی ہے۔

مقامی افراد نے کہا ہے کہ عارضی ڈیم کے باعث پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ اہل علاقہ نے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چترال میں سیلابی صورتحال سے پہلے بھی متاثرہ علاقے میں نقصانات ہوچکے ہیں۔ ہنگامی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں