لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں، رسائی ہے: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مطابق لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے، جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں، رسائی ہے: سہیل آفریدی

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی لانگ مارچ کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ 27 ستمبر کو لانگ مارچ ہوگا جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔ یہ ایک دن کا ایونٹ نہیں ہوگا اور اسلام آباد پہنچ کر واپس نہیں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ علیمہ خان بھی تحریک کا حصہ ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے۔ رہائی آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ موسم اور تیاری کے لیے مناسب وقت ملنے کی وجہ سے دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں