کرسٹیانو رونالڈو نے 8 ارب روپے کی سپر کار کلیکشن کی نایاب جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں فراری، بگاٹی اور دیگر قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔
لزبن: (رائیٹ ناؤ نیوز) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی لگژری سپر کاروں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر میں رونالڈو نے ‘مائی ٹوائز’ کے کیپشن کے ساتھ اپنی 20 سے زائد قیمتی گاڑیوں کو دکھایا ہے۔
ان گاڑیوں میں فراری، بگاٹی، لیمبورگینی، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز اور بینٹلے شامل ہیں۔ بگاٹی ویرون اور بگاٹی شیرون کی قیمت 3 ارب 74 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، رونالڈو کی کار کلیکشن کی مجموعی مالیت 8 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ تر گاڑیاں شوقیہ خریدتے ہیں۔
یہ کار کلیکشن نہ صرف ان کی شوقین طبیعت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ سرمایہ کاری کے طور پر بھی محفوظ رکھی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ رونالڈو نے پچھلے سال ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی گاڑیوں کی صحیح تعداد یاد نہیں رہتی۔















