لاہور: مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طارق قتل، تحقیقات جاری

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طارق کے قتل کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ مقتول کی اوکاڑہ میں دیرینہ دشمنی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طارق قتل، تحقیقات جاری

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طارق کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبداللہ طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے عبداللہ طارق پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں نے کلینک کے اندر آکر فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کا چند ماہ پہلے اوکاڑہ میں لڑائی جھگڑ ا بھی ہوا تھا۔

لاہور میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے قتل کے واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے چار گولیاں چلاییں۔

یاد رہے کہ مقتول عبداللہ طارق اوکاڑہ سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ایم پی اے کے امیدوار تھے، ان پر اوکاڑہ میں حملہ بھی ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں