بابر اعظم کی ٹیسٹ کپتانی کی شرط، تینوں فارمیٹس کی قیادت کی خواہش

بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی کے لیے شرط رکھی کہ انہیں تینوں فارمیٹس کی قیادت دی جائے۔ سلیکٹرز نے کارکردگی کی بنیاد پر یقین دہانی کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بابر اعظم کی ٹیسٹ کپتانی کی شرط، تینوں فارمیٹس کی قیادت کی خواہش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی شرط رکھی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں تینوں فارمیٹس کی کپتانی دی جائے۔

رپورٹس کے مطابق سلیکٹرز نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف کارکردگی بہتر رہی تو بابر کو آل فارمیٹ کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر نے شان مسعود کی مایوس کن قیادت کے بعد محدود آپشنز کے پیش نظر سلیکٹرز سے ملاقات کی۔ بابر ہمیشہ سے تینوں فارمیٹس کی قیادت کے خواہاں رہے ہیں۔

بابر نے 2023 میں آل فارمیٹ کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا، اس کے بعد شان مسعود اور شاہین آفریدی کو قیادت دی گئی۔ بابر کا کہنا ہے کہ وہ نئے تجربات سے سیکھ کر ٹیم کو کامیابیاں دلانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں