پاکستان اور امریکا کی شراکت داری مضبوط، تجارت میں اضافہ: اسحاق ڈار

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم بڑھنے کی امید، پارلیمانی روابط میں اضافہ اور نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع زیر غور ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور امریکا کی شراکت داری مضبوط، تجارت میں اضافہ: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

امریکی کانگریسی وفد اور کاروباری نمائندوں سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ دو ملاقاتوں میں تجارت اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی روابط کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکی کانگریس نے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ گزشتہ مالی سال دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 9.4 ارب ڈالر تھا۔ آئندہ پانچ سال میں یہ 20 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ کئی کمپنیاں ٹیکنالوجی اور توانائی میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں