پاکستان میں ہر تیسرا شہری ہیپاٹائٹس کا شکار، صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم کے پروگرام کے تحت مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں ہر تیسرا شہری ہیپاٹائٹس کا شکار، صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 2023 تک ہیپاٹائٹس سی سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت 68 ہزار روپے کی دوائیں اور 60 ہزار روپے تک کے ٹیسٹ مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اب تک 21 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے، جن میں سے 1700 افراد میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اسکریننگ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شروع کی گئی ہے۔ حکومت جلد ہی ایک نیا قانون متعارف کروا رہی ہے جو بارہ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر لاگو ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب میں کہا کہ ہیپاٹائٹس اور پولیو کے اعداد و شمار میں پاکستان نمایاں ہے۔ انہوں نے ملک میں نیشنل ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی ہے تاکہ مؤثر پالیسیوں پر عملدرآمد ہو سکے۔

یاد رہے کہ ہیپاٹائٹس کی تشخیص نہ ہونے پر یہ بیماری کینسر کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ حکومت نے اسکریننگ کے عمل کو تمام صوبوں تک توسیع دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں