نیمار کا بڑا فیصلہ، ناروے سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

نیمار نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں برازیل کی شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وہ برازیل کے سب سے زیادہ بین الاقوامی گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیمار کی ریٹائرمنٹ: برازیل کو ناروے سے شکست کے بعد فٹبالر نے الوداعی اعلان کر دیا

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں ناروے کے ہاتھوں شکست کے بعد برازیل کے فٹبالر نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے 16 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا اختتام ہوگیا۔

نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو 1-2 سے ہرایا۔ ناروے کی جانب سے ایرلنگ ہالینڈ نے دو گول کیے، جبکہ برازیل کا واحد گول نیمار نے اضافی وقت میں کیا۔

میچ کے اختتام پر نیمار میدان میں بیٹھ گئے اور آبدیدہ ہوگئے۔ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں دلاسہ دیا اور اسٹیڈیم میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

نیمار نے کہا کہ میرا سفر میٹ لائف اسٹیڈیم سے شروع ہوا تھا اور یہیں ختم ہوا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ یہ باب بند ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ نیمار نے برازیل کی سینئر ٹیم کی جانب سے پہلا بین الاقوامی میچ 2010 میں کھیلا تھا اور وہ برازیل کے سب سے زیادہ بین الاقوامی گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں