پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شکستوں پر کپتان کا معذرتی پیغام، کارکردگی بہتر بنانے کا عزم

پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں مسلسل شکستوں پر کپتان کا معذرتی پیغام، کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فیڈریشن اور حکومت سے اقدامات کی اپیل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو لیگ میں شکستوں پر کپتان کا معذرتی پیغام، کارکردگی بہتر بنانے کا عزم

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں مسلسل 16 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، آخری میچ میں انگلینڈ نے شکست دی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے سوشل میڈیا پر معذرتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج ہماری توقعات کے مطابق نہیں آئے، قوم سے معذرت چاہتا ہوں۔

عماد بٹ نے کہا کہ شکست کا بوجھ اٹھانا آسان نہیں۔ ہم نے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہیں ملی۔

پاکستان نے پرو لیگ میں 22 گول کیے جبکہ مخالف ٹیموں نے 79 گول داغے۔ عماد کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ کپتان نے فیڈریشن اور حکومت سے کھلاڑیوں کو سہولیات دینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیموں کی طرح منظم تربیتی نظام کی ضرورت ہے تاکہ کامیابیاں حاصل کی جاسکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں