پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں فیلڈنگ کا انتخاب اور شاہین آفریدی کی قیادت

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹیم کھیل رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے، جہاں اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہیں۔ جنوبی افریقہ پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے تین کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ڈیوالڈ بریوس کندھے کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں