صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوبارہ نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کرلیا

صائم ایوب دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں، انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، جس میں صائم ایوب دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

صائم ایوب نے 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ محمد نواز نے بھی آل راؤنڈر رینکنگ میں نمایاں ترقی کرتے ہوئے ساتویں سے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ابھیشیک شرما پہلے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔ صاحبزادہ فرحان کی دو درجے تنزلی کے بعد وہ چوتھے سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں ابرار احمد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد نواز دو درجے ترقی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی کی ترقی کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں ابرار احمد نویں پوزیشن پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں