حکومت کا 975 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پیکیج، آئی ایم ایف کی منظوری طلب

وزیر اعظم شہباز شریف نے 975 ارب روپے کے ٹیکس ریلیف پیکج کی تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کچھ انکم ٹیکس میں کمی کے معاملے کو اٹھانے کی ہدایات دی ہیں۔ ان کی انکم ٹیکس پینل نے کارپوریٹ اور تنخواہ دار طبقے کے لیے 975 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی تجویز دی ہے۔

تجاویز میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کو 25% کم کرنا، انکم ٹیکس سرچارج کا خاتمہ اور غیر ملکی اثاثوں پر عائد کیپٹل ویلیو ٹیکس کو ختم کرنا شامل ہے۔

پیکیج میں فوری ریلیف کی لاگت 600 ارب روپے سے زائد ہے، لیکن آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کی وجہ سے حکومت صرف وہی تجاویز نافذ کرے گی جو آئی ایم ایف کی طرف سے منظور کی جائیں گی۔

ورکنگ گروپ کے چیئرمین شہزاد سلیم نے وزیر اعظم کو تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعظم نے فوری طور پر ان تجاویز پر فیصلہ نہیں کیا کیونکہ یہ اتفاق تھا کہ حکومت کو پہلے سپر ٹیکس، کم از کم انکم ٹیکس، کارپوریٹ ڈیویڈنڈ ٹیکس، سندھ انفراسٹرکچر سیس اور پنجاب سیس جیسے ٹیکسوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیر اعظم نے ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ دیگر اراکین میں شہزاد سلیم اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی شامل ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں