فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نئے انداز میں کپتانی کا آغاز کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کی ذمہ داری ہوگی جبکہ بولنگ اٹیک حریف ٹیم کے قدم اکھاڑنے کی کوشش کرے گا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی اور ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

سیریز کے تینوں میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں ہوا تھا۔ پاکستان نے اب تک اس وینیو پر 12 ون ڈے کھیلے ہیں جن میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں