ایران کا آپریشن ‘ٹرسٹ می برو’ ناکام، امریکہ کے خلاف بیانات

ایرانی اسپیکر نے آپریشن ‘ٹرسٹ می برو’ کی ناکامی کا اعلان کیا اور امریکی میڈیا پر تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا آپریشن 'ٹرسٹ می برو' ناکام، امریکہ کے خلاف بیانات

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آپریشن ‘ٹرسٹ می برو’ ناکام ہوگیا ہے۔ اب معمول کے مطابق آپریشن ‘فاکسیوس’ دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

اسپیکر کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا کی رپورٹس گمراہ کن ہیں اور ایران و امریکہ کے درمیان معاہدے کی خبریں منظم پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔ قالیباف نے ایکسیئس کو طنزیہ طور پر ‘فاکسیوس’ قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خبریں آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ کی نفسیاتی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد اپنی پوزیشن بہتر ظاہر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی اسپیکر نے قوم کو پیغام میں کہا تھا کہ دشمن ایران کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بحری ناکہ بندی اور میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان جلد ڈیل طے پا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں